دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی دیہی خواتین کا عالمی دن آج منایا جا رہا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی دیہی خواتین کا عالمی دن(انٹرنیشنل ڈے آف رورل وومن) آج منایا جا رہا ہے مذکورہ دن منانے کامقصد دیہی خواتین کی خدمات کے اعتراف سمیت انہیں درپیش مشکلات اور مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے حل کیلئے اقدامات تجویز کرنا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے ایک قرار داد کے ذریعے دسمبر2007 میں ہر سال 15اکتوبر کو اقوام متحدہ کے170سے زائد ترقی یافتہ و ترقی پذیر ممبران ممالک میں دیہی خواتین کا عالمی دن منانے کی منظوری دی تھی جس کے تحت 15اکتوبر 2008 سے ہر سال باقاعدگی کے ساتھ خواتین کا عالمی دن منایاجا رہا ہے۔

2023 میں ہونے والی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہے۔ 61 فی صد یعنی 14 کروڑ 76 لاکھ آبادی دیہی علاقوں میں آباد ہے۔ جس میں خواتین کی تعداد 7 کروڑ 20 لاکھ 17 ہزار ہے۔ چاروں صوبوں میں دیہی خواتین کی زیادہ آبادی والا صوبہ پنجاب ہے جہاں 37083868 خواتین دیہاتی علاقوں میں آباد ہیں۔ جبکہ خیبر پختون خواہ میں خواتین کی دیہی آبادی 17038648 ہے۔ سندھ میں 12393405 اور صوبہ بلوچستان میں خواتین کی 4902339 آبادی دیہی ہے۔

Exit mobile version