660 سی سی سوزوکی ’ایوری‘ متعارف کرادی گئی

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ ( پی ایس ایم سی ایل) نے مشہور زمانہ سوزوکی’بولان’ کے متبادل   660 سی سی سوزوکی ’ایوری‘ متعارف کروادی۔

واضح رہے کہ پاک سوزوکی موٹرز نے اپنی مشہور زمانہ سوزوکی بولان (800 سی سی، جو کہ عرف عام کیری ڈبہ کے نام سے مشہور تھی) کی پیداوار 36سال بعد گزشتہ ماہ مستقل طور پر بند کردی تھی جس کے بعد سے صارفین کو اسکی متبادل سوزوکی ایوری کا بے صبری سے انتظار تھا۔

پاک سوزوکی موٹرز نے مقامی طور پر تیار کردہ 660 سی سی  سوزوکی  ایوری گزشتہ روز، ہفتے کو متعارف کروادی۔

سوزوکی ایوری کے وی ایکس اور وی ایکس آر ماڈل متعارف کرائے گئے ہیں جن کی قیمت بالترتیب 27لاکھ 49 ہزار روپے اور 27 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

سوزوکی ایوری کا انجن اور کارکردگی سادہ ہیں۔ اس میں 660 سی سی انجن ہے جو 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ 49 ہارس پاور اور 62Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔

 

Exit mobile version