دو روزہ فیبا اسٹیٹیشن ورکشاپ اختتام پذیر
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ فیبا اسٹیٹیشن ورکشاپ اختتام پذیر ہو گٸی۔ باسکٹ بال کی عالمی تنظیم ”فیبا“ کی گاٸیڈ لاٸن کے تحت ہونیوالی ورکشاپ میں ملک بھر سے گیارہ شرکا نے حصہ لیاجنہیں بحرین سے تعلق رکھنے والے فیبا ایشیا کے انسٹرکٹر محمود احمد حمزہ نے ورکشاپ کنڈکٹ کرواٸی. ورکشاپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈٸر (ر) محمدافتخارمنصور تھے جنہوں نے باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہوراور فیبا ایشیا کے انسٹرکٹر محمود احمد حمزہ کے ہمراہ شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کٸے۔اس موقع پر بریگیڈیر افتخار منصور نے ورکشاپ کے بہترین انتظامات اور کامیاب انعقاد پر ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور کی کاوششوں کو بھی سراہا۔ ورکشاپ پاکستان میں باسکٹ بال کھیل کی ترقی کیلٸے مفید ہوگی۔ پروگرام کا مقصد فیبا کے لائسنس یافتہ (Statistician)اسٹیٹیشن ماہرین کو تربیت دینا ہےجو قومی اور بین الاقوامی باسکٹ بال ایونٹس کو کور کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔