بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جڑواں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت نے 14 سے 16 اکتوبر تک راولپنڈی اور اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے شنگھائی کانفرنس کے دوران جڑواں شہروں (اسلام آباد اور راولپنڈی) میں 3 تعطیلات کی منظوری دیدی، اسلام آباد اور راولپنڈی ضلع میں 14،15 اور 16 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی۔

جڑواں شہروں میں تین دن کی تعطیل کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 14 تا 16 اکتوبر جڑواں شہروں میں تمام تعلیمی اور دیگر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سیکیورٹی کے سلسلے میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کےلیے فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے اور 5 سے 17 اکتوبر تک دارالحکومت میں فوج تعینات رہے گی۔

اشتہار
Back to top button