قومی
وزیراعظم کا پولیس اہلکار عبدالحمید کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھرائو سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار عبد الحمید کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔وزیراعظم کی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت وزیراعظم کی شہید اہلکار کی بلندی درجات کی دعا اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا ہے ۔اسی سیاسی جماعت نے ماضی میںسرکاری ٹی وی کی عمارت پر حملہ کیا اور پارلیمنٹ ہائوس کا گیٹ توڑا ۔وزیراعظم نے واقعے میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت بھی کی۔