بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کرسچین کمیونٹی کی جائیداد کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے آن لائن سہولیات فراہم کردی گئیں

پنجاب حکومت کی ہدایت پر کرسچین کمیونٹی کی جائیداد کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ نے آن لائن سہولیات فراہم کردیں پنجاب میں مسیحی برادری کی وراثتی اراضی کی ورثاء میں منتقلی اور تحفظ کیلے سکسشین ایکٹ 1925 کی دفعات 29 اور 49 کے تحت سروسز فراہم کی جائیں گی مسیحی برادری کی خاص کر خواتین کی وراثتی جائیداد کے تحفظ کیلے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے جارہے ہیں سکسشین ایکٹ 1925 کے تحت مسیحی خواتین کو وراثت میں مردوں کے برابر مساوی حقوق دئیے جارہے ہیں

مسیحی برادری میں وراثتی جائیداد میں اولاد کو عاق کرنے کی کوئی قانونی حثییت نہ ہے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمینٹ نے انتباہ کردیا پلس پروجیکٹ کے تحت عام دیہاتی علاقہ جات اور کم پڑھے لکھے مسیحی افراد کو وراثتی حقوق اور وراثتی جائیداد کے تحفظ پروجیکٹر کیلے آگاہی مہم کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔پروجیکٹ ڈائریکٹر پلس / ڈی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کیپٹن اکرام الحق ، اور پلس کوآرڈینیٹر ڈائریکٹر فیض الحسن کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری کو اربن موضع جات میں آنیوالی وراثتی جائیدادوں کی منتقلی کیلے صاف شفاف اور بروقت سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلے ادارہ پلس ہمہ وقت کوشاں ہے

اشتہار
Back to top button