بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

راولپنڈی، جہلم اور اٹک میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پنجاب کے شہروں راولپنڈی، جہلم اور اٹک میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ملک نجی اللہ کی جانب دائر متفرق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنا غیر قانونی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جب بھی جلسے یا احتجاج کی کال دیتی ہے تو دفعہ 144 نافذ کردی جاتی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب میں دفعہ 144 کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی تھی۔

اشتہار
Back to top button