قومی
نبی کریم ﷺ دشمنوں سے بھی انتہائی اخلاق سے پیش آتے، وزیراعظم
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج کے دن عظیم ہستی نبی پاک ﷺ کی ولادت ہوئی جنہوں نے اپنی تعلیمات سے پوری کائنات کو بدل ڈالا۔وہ لاہور میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ حضرت محمدﷺکی ولادت باسعادت پر سب کو مبارکباد پیش کرتاہوں، آج انتہائی مبارک دن ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر،فلسطین میں لاکھوں مسلمان خون کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمان آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، انشااللہ کشمیر اور فسلطین آزاد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج اس عظیم ہستی کی ولادت ہوئی جس نےپوری کائنات کوبدل ڈالا، نبی کریم دشمنوں سے بھی انتہائی اخلاق سے پیش آتے تھے۔