کھیل
سنوکر ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، پاکستان کے اسجد اقبال نے عالمی چیمپئن کو شکست دیدی
منگولیا کے دارالحکومت اولان باتر میں جاری سنوکر ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے کھلاڑی اسجد اقبال نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے قطرسے تعلق رکھنے والے ورلڈ چیمپئن علی العبیدی کو ایک کے مقابلے میں تین فریمز سے شکست دیدی، اسجد اقبال کی جیت کا سکور 59-36, 26-63, 58-19, 70-58)رہا ۔ ایک اور کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے اویس منیر نے بھی اپنے ایرانی حریف سیاووش موزائیانی کیخلاف (09-63, 78-34, 59-50, 73-13) سے کامیابی سمیٹی، ، پاکستان کے اسجد اقبال اور اویس منیر نے سنوکر ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے، ٹورنامنٹ کا ناک آئوٹ مرحلہ منگل کے روز سے شروع ہوگا۔