ارشد ندیم کو صدر کی جانب سے اعلان کردہ 150 ملین کا چیک مل گیا

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں صدر آصف علی زرداری کی جانب سے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو 150 ملین روپے کا چیک پیش کیا۔تقریب کا اہتمام ارشد ندیم کی کھیلوں میں نمایاں کامیابی کے اعزاز میں کیا گیا تھا۔

تقریب کے دوران گورنر نے ارشد ندیم کو عالمی سطح پر پاکستان کا جھنڈا بلند کرنے پر سراہتے ہوئے انہیں ’’قومی ہیرو‘‘ قرار دیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ارشد ندیم اپنی شاندار پرفارمنس سے مستقبل میں بھی پاکستان کا سر فخر سے بلند کرتے رہیں گے۔

Exit mobile version