مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی معاشی مشکلات دور کرنے کے لیے کوشاں ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی معاشی مشکلات دور کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ایک بیان میں، انہوں نے معاشی ترقی کی علامت کے طور پر آئی ایم ایف کے مثبت ردعمل کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام کے بعد ترقی کی جانب بڑھنا مثبت پیش رفت ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں بالخصوص پالیسی ریٹ میں کمی کے کاروبار اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آئی ایم ایف کے مثبت ردعمل کو معاشی ترقی کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور ان کی ٹیم نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت بلند پرواز کیلئے ٹیک آف پوزیشن میں آ چکی ہے، آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری ثابت ہوگا، وقت دور نہیں جب پاکستان کا معاشی قوت کے طور پر ظہور ہوگا۔