بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بنگلادیش میں پہلی بار بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی منائی گئی

بنگلادیش میں پہلی بار بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی منائی گئی۔بانی پاکستان محمد علی جناح کی 76 ویں برسی پر ڈھاکا کے نیشنل پریس کلب میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نہ ہوتے تو پاکستان نہ بنتا اور نہ ہی بنگلادیش وجود میں آتا، بنگلادیش کو پاکستان اور چین کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دینا چاہیے۔تقریب میں قائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجہد سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا اور قائد اعظم پر لکھی گئی ایک نظم بھی پڑھی گئی۔بنگلا دیش میں زیر تعلیم دو پاکستان طلبا نے گیت گاکر قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اشتہار
Back to top button