بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

تربیلا ڈیم 50 برس میں قومی اقتصادیات کو 406 ارب امریکی ڈالرز کے فوائد پہنچا چکا

تربیلا ڈیم نے تکمیل کے 50 سال مکمل کر کے تاریخ کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔واپڈا کے مطابق  1974ء کی تیسری سہ ماہی میں تربیلا ڈیم کی تعمیر اور سول ورکس مکمل ہونے پر تربیلا ڈیم کے آبی ذخیرے میں 50 برس قبل پانی کی بھرائی شروع کی گئی۔

واپڈا نے بتایا کہ اب تک تربیلا ڈیم اپنی تکمیل کے بعد زراعت کے لیے 406 ملین ایکڑ فٹ پانی مہیا کر چکا ہے، تربیلا ہائیڈل پاور اسٹیشن سے نیشنل گرڈ کو 590 ارب 36 کروڑ یونٹ سستی بجلی فراہم کی جا چکی ہے۔تربیلا ڈیم گزشتہ50 برس میں قومی اقتصادیات کو 406 ارب امریکی ڈالرز کے فوائد پہنچا چکا ہے۔

واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت 4 ہزادر 888 میگا واٹ ہے، پانچویں توسیعی منصوبہ کی تکمیل پر تربیلا کی بجلی کی پیدا کرنے کی صلاحیت 6 ہزار 418 میگا واٹ ہو جائے گی۔

واپڈا نے بتایا ہے کہ تربیلا ڈیم کی تعمیر پر 2 ارب 63 کروڑ امریکی ڈالرز کی لاگت آئی، اس لاگت میں تربیلا ہائیڈل پاور اسٹیشن کے 14 پیداواری یونٹس کی تنصیب بھی شامل ہے۔

واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبہ کی لاگت 1 ارب 7 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالرز ہے جبکہ اس کے زیرِ تعمیر پانچویں توسیعی منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 80 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالرز ہے۔

اشتہار
Back to top button