ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے جاپان کو دو ایک سے شکست دیدی
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے تیسرے اور اہم میچ میں جاپان کو دو ایک سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔چین میں جاری ایونٹ میں جاپان کے خلاف پاکستان کو پہلی کامیابی 9ویں منٹ میں ملی جب ندیم احمد نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلوائی۔
ان کے بعد 21 ویں منٹ میں دوسرا گول صفیان خان نے کیا، جاپان کی طرف سے واحد گول کپتان رائیکی فوجیشیما نے کیا۔اس سے قبل پاکستان نے ایونٹ میں دو میچ ملائیشیا اور کوریا کے خلاف کھیلے تھے، اس کے ابتدائی دونوں میچز برابر رہے تھے۔
اس فتح کے ساتھ پاکستان 5 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، کوریا، ملائشیا، جاپان اور چین کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، پاکستان اپنا چوتھا میچ 12 ستمبر کو چین جب کہ پانچواں اور پول کا آخری میچ 14 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات پونے ایک بجے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔