بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے جاری "گرین پاکستان، بے نظیر پاکستان” شجر کاری مہم کے تحت اپنے رجسٹرڈ مستحقین اور عملے کو شامل کرکے پانچ لاکھ تیس ہزار سے زائد پودے لگائے ہیں۔ایک سرکاری ذریعے کے مطابق، شجرکاری مہم کا آغاز یوم آزادی کے موقع پر کیا گیا تھا جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے، ہوا کے معیار کو بہتر بنانے اور ملک بھر میں سبزہ زار کو بڑھانے کے لیے حکومتی کوششوں کی حمایت کرنا تھا۔
شجرکاری مہم گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت تمام صوبوں میں جاری ہے۔بی آئی ایس پی کے ملازمین 9.3 ملین مستحق خاندانوں کے ساتھ اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں جو پاکستان کو سرسبز اور پائیدار بنانے میں کردار ادا کر رہی ہے۔
