مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ کے دستے نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
یوم دفاع کی مناسبت سے مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان ایئرفورس کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔تقریب میں ایئروائس مارشل شہریار خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا، اس موقع پر پاکستان ایئرفورس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔پاکستان ایئرفورس اکیڈمی اصغر خان کے74 رکنی چاق چوبند دستے نے مزارقائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے، کیڈٹس میں61 مرداور13خواتین شامل ہیں۔ایئروائس مارشل شہریار خان نے تقریب کے بعد بابائے قوم کے مزار پر پھول رکھے،دعا کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔
6ستمبر یوم دفاع کےموقع پرکورکمانڈر کراچی نے مزارقائدپرحاضری دی ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار ہلال امتیاز (ملٹری) نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔کور کمانڈر نے مزار قائد پر سلامی دی ، کور کمانڈر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔