بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 32 پیسے تک کمی

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 32 پیسے تک کمی کا اعلان کردیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 260.96 روپے سے کم ہو کر 259.10 روپے ہوگئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور ڈیزل کی قیمت 266.07 روپے سے کم ہو کر 262.75 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کا تیل 2.15 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 171.77 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔وفاقی حکومت کی طرف سے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 157.02 روپے سے کم ہو کر 154.05 روپے ہو گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2024 سے ہوگا۔

اشتہار
Back to top button