بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر مملکت کا وادی تیراہ میں کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین

صدر آصف علی زرداری نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا۔ایک بیان میں صدر نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔

آصف علی زرداری نے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

اشتہار
Back to top button