نمیبیا، خشک سالی، 700  جنگلی جانوروں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

نمیبیا نے ملک میں درپیش بدترین خشک سالی کے باعث 700 سے زیادہ جنگلی جانوروں کو ذبح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نمیبیا میں 100 سال کی بدترین خشک سالی کا سامنا ہے۔

حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ خوراک کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے 700 سے زیادہ جنگلی جانوروں کو ذبح کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ذبح کئے گئے جانوروں کا گوشت انتہائی غذائی عدم تحفظ کا شکار لوگوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔ نمیبیا کی ماحولیات، جنگلات اور سیاحت کی وزارت نے کہا کہ جن جانوروں کو ذبح کا فیصلہ کیا ہے ان میں 300 زیبرا، 100 نیل گائیں، 83 ہاتھی، 60 جنگلی بھینسیں، 50 جنگلی ہرن اور 30 دریائی گھوڑے (ہپوز)شامل ہیں۔

Exit mobile version