بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

201 تا 500 یونٹ کے بجلی صارفین کو 14 روپے یونٹ کمی کا ریلیف پہنچنے لگا

لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے 8 لاکھ 40 ہزار صارفین کو ریلیف دیا گیا

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے بجلی بلوں میں ریلیف کی تفصیلات جاری کر دیں۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 201 تا 500 یونٹ کے بجلی صارفین کو 14 روپے یونٹ کمی کا ریلیف پہنچنے لگا ہے، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور اسلام آباد کی بجلی کمپنیوں کے صارفین کو ریلیف دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 35 لاکھ 16 ہزار 877 بجلی صارفین کو ریلیف دیا گیا، لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے 8 لاکھ 40 ہزار صارفین کو ریلیف دیا گیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملتان الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے 6 لاکھ 53 ہزار 883 ، فیصل آباد کے 5 لاکھ 6 ہزار 139، گوجرانوالہ کے 7 لاکھ 31 ہزار 305 اور اسلام آباد کے 7 لاکھ 85 ہزار 550 صارفین کو ریلیف ملا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک سے 200 یونٹ والے بجلی صارفین کو 50 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے مشکل معاشی حالات میں بھی ناممکن کام ممکن کر دکھایا اور عوام کو مزیدریلیف دیں گے

اشتہار
Back to top button