اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے ترجمان کے مطابق سرینگر سے جاری اخبارات کے نام کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی کے چیِرمین جناب پیر عبدالصمد انقلابی نے اپنے ایک تحریری پیغام میں کہا ہے کہ جس مشن کے لئے شہداء جموں کشمیر اور شہید بابائے حریت سید علی گیلانی نے قربانی دی اس مشن کو جاری وساری رکھنے کا عزم و اظہار کیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما جناب پیر عبدالصمد انقلابی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں کشمیر کے لوگوں کو اپنا بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت نہیں ملے تب تک ہماری جہدوجہد جاری و ساری رہے گی۔
الله رب العزت شہداء جموں کشمیر اور شہید بابائے حریت سید علی گیلانی کے درجات بلند فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول فرماتے ہوئے جموں کشمیر کے لوگوں کو ہندوستان کی غلامی سے آزادی نصیب فرمائے۔ آمین
