بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لاہور میں مزید 5 تحصیلوں کا اضافہ کردیا گیا

لاہور میں مزید 5 تحصیلوں کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد ضلع لاہور کی مجموعی طور پر 10 تحصیلیں ہوگئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کی نئی تحصیلوں کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور صوبہ پنجاب کا سب بڑا شہر بن گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد ضلع لاہور کی مجموعی طور پر 10 تحصیلیں ہوگئی ہیں۔وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو نے تحصیلوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

پانچ نئی تحصیلوں کے لیے پانچ اسسٹنٹ کمشنرز کی خدمات کمشنر لاہور کے سپرد کی گئی ہیں۔پانچ نئی تحصیلوں میں نشتر، واہگہ، اقبال ٹاؤن، راوی اور صدر شامل کی گئی ہیں۔

اشتہار
Back to top button