”ہمت کارڈ” ایم او یو پر دستخط، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا 15 ستمبر سے ادائیگی شروع کرنے کا حکم
مستحق سپیشل افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی میں 10500 روپے ادا کئے جائیں گے، پنجاب بھر میں 65 ہزار افراد کو ہمت کارڈ جاری ہونگے، خواتین کیلئے 30 فیصد کوٹہ، ہیلپ لائن 1312 بھی قائم
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ہر کمزور طبقے کی آواز بن گئیں،سپیشل افراد کے لئے ہمت کارڈ کا وعدہ بھی پورا کر دیاـ وزیراعلی مریم نواز شریف کی موجودگی میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور بنک آف پنجاب کے درمیان ایم او یو پردستخط کئے گئےـ
ایم او یو پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اخترمحموداور بنک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے دستخط کئے ـبنک آف پنجاب65ہزار سپیشل افراد کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گاـپنجاب بھر میں سپیشل افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی میں 10500 روپے ادا کئے جائیں گےـ
پہلے مرحلے میں 40ہزار اور دوسرے مرحلے میں 25 ہزار افراد کو ہمت کارڈ جاری ہونگےـ مستحق خصوصی افراد کے لئے ہمت کارڈ میں خواتین کے لئے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیاہےـ مستحق خصوصی افراد کی معاونت کے لئے مخصوص ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کی گئی ہےـ
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہمت کارڈکے ذریعے 15 ستمبر تک ادائیگی شروع کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ مستحق خصوصی افراد کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے۔ سپیشل افراد ہمارے لئے بہت ہی خاص ہیں۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، چئیر مین پی اینڈ ڈی نبیل اعوان، ڈی جی سوشل ویلفیئر آمنہ اور دیگر بھی موجود تھے۔