قومی
مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین انتقال کر گئے
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر رانا تنویر کے بھائی اور ایم این اے رانا عتیق انور کے والد افضال حسین چند روز سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
رانا افضال حسین 2008 اور 2013 ممبر قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے تھے۔رانا افضال حسین21 اپریل 2024 کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں 46ہزار 585 ووٹ لے کر شیخوپورہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 139 سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کے طور پر کامیاب ہوئے تھے، اس حلقے سے تحریک انصاف کے حمایت یافتی سنی اتحاد کونسل کے امیدوار اعجاز حسین بھٹی 29ہزار 833 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔