بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں کل دوپہر دو بجے سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔ٹریننگ سے قبل پاکستان کی جانب سے ایک کھلاڑی پریس کانفرنس کریں گا۔

یاد رہے کہ سلیکٹرز نے بدھ 21 اگست سے بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے ٹیسٹ میں مکمل طور پر پیس اٹیک کے ساتھ جانے کا انتخاب کیا ہے۔

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ اب 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا لیکن دوسرے چار روزہ میچ کے اختتام کے بعد جب ابرار احمد اور کامران غلام دوسرے ٹیسٹ کے لیے دوبارہ اسکواڈ میں شامل ہوں گے تو وہ 17 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔

اشتہار
Back to top button