بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فوجی افسران کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا

امریکا نےحالیہ دنوں میں پاکستان میں فوجی افسران کی گرفتاری کو ملک کا اندورنی معاملہ قرار دیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی پریس سیکریٹری سبرینا سنگھ نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں فوجی افسران کی گرفتاری کے حوالے سے ردعمل دیا۔

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کی ڈپٹی پریس سیکریٹری سبرینا سنگھ کے مطابق حالیہ دنوں میں گرفتار ہونے والے سابق فوجی افسران کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔سبرینا سنگھ سے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کے حوالے سے ایک سوال کیا گیا کہ ’پاکستان میں اعلیٰ فوجی اہلکاروں کو کچھ روز قبل حراست میں لیا گیا ہے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی کیے جانے کی اطلاعات ہیں، تو کیا یہ آپ کے لیے تشویش کی بات ہے؟

اس سوال کے جواب میں پریس سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ان رپورٹس کا جن کا آپ حوالہ دے رہے ہیں، ہم گرفتاریوں سے متعلق ان رپورٹس سے آگاہ ہیں، میرے پاس اس بارے میں بتانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، یہ دراصل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جس پر وہی بات کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور باہمی مفادات کی بنیاد پر فوجی اور سویلین رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرتا ہے۔

اشتہار
Back to top button