چیئرمین پی سی بی نے راولپنڈی، قذافی اور نیشنل سٹیڈیم کے نئے ڈیزائنز کی منظوری دیدی
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لندن میں انٹرنیشنل سٹیڈیمز ڈیزائن کرنے والی دنیا کی معروف کمپنی بی ڈی پی پیٹرن کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔بی ڈی پی کے چیئرمین کرس ہارڈنگ نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بی ڈی پی پیٹرن کے چئیرمین۔ سپورٹس ڈویژن کے سربراہ۔ ڈائزین ڈائریکٹر۔ انجینئرنگ و آرکیٹیکٹ حکام سے ملاقات کی۔ جس میں قذافی سٹیڈیم لاہور۔ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کے ڈائزین کی حتمی منظوری دی گئی۔تینوں سٹیڈیمز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔بی ڈی پی حکام نے ڈرائنگز کے ذریعے سٹیڈیمز کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تینوں سٹیڈیمز کے معیاری ڈائزین پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈائزین تیار کرنے والے انجینئرنگ و آرکیٹیکٹ سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ڈائزین کے مطابق سٹیڈیمز کے تعمیراتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ایک بڑا ٹاسک ہے۔
ہماری پوری ٹیم اس چیلنجنگ کام کو دن رات محنت کر کے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔چیمپئنز ٹرافی سے قبل تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرائیں گے۔تاریخ میں پہلی بار سٹیڈیمز میں اتنے بڑے پیمانے پر شائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔اس میگا پراجیکٹ کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔پوری کوشش کریں گے کہ کام کو متعین مدت سے قبل مکمل کیا جائے۔بی ڈی پی پیٹرن کے حکام نے قذافی سٹیڈیم لاہور۔ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کے نئے ڈائزین سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں سٹیڈیمز کے ڈائزین کو عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔بی ڈی پی پیٹرن دنیا کے کئی ممالک میں انٹرنیشنل معیار کے تقریبا 200 چھوٹے بڑے سٹیڈیمز ڈائزین کر چکی ہے اور اب تک ایک ہزار سے زائد ڈائزین کوالٹی ایوارڈز حاصل کر چکی ہے۔بی ڈی پی کی بنیاد 63 برس قبل رکھی گئی۔پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر ۔ بی ڈی پی پیٹرن کے سپورٹس ڈویژن کے سربراہ ڈیپش پیٹل۔ ڈائزین ڈائریکٹر جان سکاوٹ کوہلی۔ سینئر آرکیٹیکٹ انٹوینو ٹینزریلا۔ لیڈ پراجیکٹ ڈائزینرز ماریہ بوسورا۔ ڈینینل گولڈن برگ اور ڈوویلی بویلرائٹ بھی اس موقع پرموجود تھے۔