بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزاز گارڈز کے فرائض سنبھال لئے

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیئے ہیں۔کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

گارڈز کی جانب سے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو قومی سلام پیش کیا گیا جس کے بعد مہمان خصوصی نے گارڈ کی تعیناتی کا حکم دیا۔پاکستان نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ کموڈور محمد خالد نے گارڈز تعیناتی کے بعد مزار قائد پر پھول رکھے۔

اشتہار
Back to top button