عدالت نے پولیس کو صنم جاوید کی گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما صنم جاوید کی ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، صنم جاوید اپنے وکیل احد کھوکھر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میانوالی میں مقدمہ ہے اور گرفتاری کا خدشہ ہے، متعلقہ عدالت پیش ہونا چاہتے ہیں لہذا ہمیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔بعد ازاں عدالت نے صنم جاوید کی ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ساتھ ہی عدالت نے صنم جاوید کو ایک ہفتے میں متعلقہ عدالت پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

Exit mobile version