وادیٔ تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہو رہا: طلال چوہدری

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وادیٔ تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں کیا جا رہا۔
ٹیلی ویژن پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی آپریشن کی ضرورت پیش آئی تو تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں اور یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔
طلال چوہدری نے وادیٔ تیراہ کے معاملے پر پی ٹی آئی کی منفی سیاست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اپنی ناقص کارکردگی، نااہلی اور بدعنوانی چھپانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version