![](/wp-content/uploads/2022/04/foreignoffice.jpg)
پاکستان نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد کہا ہے کہ وہ بنگالی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
بدھ کو پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دفتر خارجہ نے بیان میں مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ بنگلہ دیشی عوام کے ابھرنے کا جذبہ اور اتحاد انہیں ایک اچھے مستقبل کی طرف لے جائے گا۔
پاکستانی حکومت بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور اظہار یکجہتی کرتی ہے، پاکستان کے عوام بھی بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں۔