بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

جشن آزادی بین الصوبائی باسکٹ بال چیمپئن شپ 10 اگست سے شروع ہو گی

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی بین الصوباٸی باسکٹ بال چیمپٸین شپ دس اگست سے کھیلی جاے گی۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کے مطابق جشن آزادی کو بھر پور انداز میں منانے کیلٸے پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پانچ روزہ چیمپٸین شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے جس کا فاٸنل 14اگست کو کھیلا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جشن آزادی بین الصوباٸی باسکٹ بال چیمپٸین شپ میں مینز اور وویمنز مقابلے ہونگے جس میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں ایکشن میں دکھاٸی دیں گی جس میں 170سے زاٸد کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کرینگے جبکہ جشن آزادی کے موقع پر چیمپٸین شپ کے شاندار انعقاد کیلٸے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گٸی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن ملک میں باسکٹ بال کھیل کیلٸے کوشاں ہے۔

اشتہار
Back to top button