بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ترک بحریہ کے وفد کی مزار قائد پر حاضری، بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا

ترکیے کے چیف آف سٹاف کی قیادت میں ترک بحریہ کے ایک وفد نے کراچی کا دورہ کیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وفد کی قیادت ترکیے کے چیف آف سٹاف نائب ایڈمرل ابراہیم Ozdem Kocer نے کی۔وفد نے کراچی میں پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈر سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ترک وفد نے مزار قائد کا بھی دورہ کیا اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔پاکستان اور ترک بحریہ کے جہازوں نے بحیرہ عرب میں مشترکہ گشت اور بحری مشقوں میں شرکت کی۔ ان مشقوں سے دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان مشترکہ آپریشن  کرنے کے حوالے سے تعاون کو فروغ ملے گا۔

اشتہار
Back to top button