بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسماعیل ہانیہ کی شہادت فلسطینیوں کیلئے سب سے بڑا دھچکا ہے، مشاہد حسین

مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد جنگ بڑھنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ نجی ٹی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی خبر  بہت دکھ سے سنی ہے، فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے بعد یہ فلسطینیوں کے لیے سب سے بڑا دھچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ہے جو اسرائیل کو روک سکتا ہے، دوسری طرف سے بھی اسی قسم کا جواب متوقع ہے۔واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حماس نے اسماعیل ہنیہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔حماس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ شہید ہوئے، حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔

اشتہار
Back to top button