بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ترک بحریہ کے جنگی جہاز کا کراچی آمد پرتپاک استقبال

ترک بحریہ کے جنگی جہاز کنالیاڈا کی کراچی آمد ہوئی, بندرگاہ پر پاکستانی کی جانب سے روایتی انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک بحریہ کے جنگی بحری جہاز کنالیاڈا کا کراچی بندرگاہ پہنچنے پر پاک بحریہ اور ترک سفارت خانے کے افسران نے پرتپاک استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں قیام کے دوران ترک جہاز کے کمانڈنگ آفیسر، پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز اور دیگر اعلیٰ حکام کی ملاقاتیں بھی ہوں گی، اس دوران دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ترکیہ کا وفد مزار قائد پر حاضری بھی دے گا، ترک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کی بحریہ کے مابین مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا عکاس ہے۔

اشتہار
Back to top button