قومی
وزیر داخلہ کی خیبرپختونخوا میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی
وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہو ں نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آج اسلام آباد میں ملاقات میں کہا کہ صوبے کی پولیس، ایف سی اور محکمہ انسداد دہشت گردی کو جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے۔ محسن نقوی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ناسور کیخلاف جنگ میں کامیابی ہی واحد حل ہے۔ وزیرداخلہ نے قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔