تجارت
ملک میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 17 فیصد اضافہ
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت ملک میں آنے والی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں سترہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک کے جاری اعدادو شمار کے مطابق مالی سال دو ہزار چوبیس کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب نوے کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔ رواں سال جون میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سولہ کروڑ نوے لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال اسی عرصے میں بارہ کروڑ بیس لاکھ ڈالر تھی۔چین پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت دار رہا جس نے گزشتہ مالی سال چھپن کروڑ اسّی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ہانگ کانگ پینتیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ دوسرا بڑا سرمایہ کار ملک رہا۔ برطانیہ، امریکہ اور سنگا پور جیسے اہم ملکوں نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی۔