قومی اسمبلی کا اجلاس آج 4 بجے طلب، 43 نکاتی ایجنڈا جاری
قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس کے لیے 43 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شام کو 4 بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں حکومت کی جانب سے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا ایک اور بل پیش کیا جائے گا۔
الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پرائیوٹ ممبر بل کے طور پر پیش کیا جائے گا، ایجنڈے میں توہین عدالت سے متعلق قانون کی منسوخی اور آرٹیکل 184میں ترمیم سے متعلق آئینی ترمیمی بل بھی شامل ہے۔ڈسکوز کی کارکردگی اور شمسی توانائی کو فروغ دینے کے منصوبوں پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش ہو گا، اسی طرح پیک شدہ دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش ہو گا۔
ایجنڈے کے مطابق حج اخراجات کم کرنے، پاکستان نرسنگ کونسل کے آڈٹ کے لیے علیحدہ علیحدہ قراردادیں پیش کی جائیں گی جبکہ ملک بھر میں سافٹ ویئر و ٹیکنالوجی پارکس کے قیام کی قرار داد ایوان میں پیش کی جائے گی۔سید نوید قمر فنانس بل پر قائمہ کمیٹی کی بحث کو لازمی قرار دینے کے لیے رولز آف پراسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس مین ترمیم پیش کریں گے، قومی اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی قانون سازی کی جانچ پڑتال کے لیےکمیٹی کی تشکیل کی تحریک پیش کی جائے گی۔
ایجنڈے میں نیشنل ایکسی لینس انسٹیٹیوٹ بل 2024 ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے بھی شامل ہے، اسی طرح نور عالم خان توہین عدالت کے قانون کو ختم کرنے کا بل ایوان میں پیش کریں گے، الیکشن ایکٹ 2017 میں مزید ترمیم کا بل بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا نور عالم خان آئین پاکستان کی مختلف شقوں میں ترامیم کے لئے آئینی ترمیمی بلز پیش کریں گے، بچوں کی شادیوں پر پابندی عائد کرنے کا بل بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔