چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید

گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق سندھ کے علاقے گھوٹکی کچے کے تھانہ آندل سندرانی کے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے رات گئے جدید اسلحے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اہلکاروں میں ظہیر تھہیم اور عبدالقادر مہر شامل ہیں۔ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ کے مطابق پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا جبکہ زخمی ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔

Exit mobile version