بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کردی

حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کردی ، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کاکہنا ہے کہ ہم کہتے ہیں آئیں مل کر بیٹھیں ، بات کرتے ہیں، معاملات کو سلجھاتے ہیں۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ذہن میں صرف  3چیزیں ہیں، اولین ترجیح غریب کے بچے کو روزگار دینا ہے ، دوسرا مہنگائی کے بوجھ کو ختم کرنا ہے اور تیسرا غربت کو ختم کرنا وزیراعظم کے ذہین میں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عوام کو معلوم ہے کس نے کیا کیا ہے؟ آج تک کسی کے منہ سے سنا ہے مہنگائی کو کیسے ختم کریں گے؟ کپتان نے کہا فوج کو نیوٹرل ہونا چاہیے، چیلوں نے کہا فوج کو نیوٹرل ہونا چاہیے، کپتان نے کہا قبر تک پیچھا کریں گے،چیلوں نے9مئی انجام دے دی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پچھلے دنوں ٹرینڈ چلا تھا کپتان نہیں تو پاکستان نہیں، کپتان نے کہا کہ امریکا سازش کررہاہے اور سائفر لہرا دیا ، ملک دشمن عناصر ترقی میں رکاوٹیں کھڑے کررہے ہیں ، پاکستان ہے توہم سب ہیں ، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ن لیگ سٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی کرارہی ہے،  انہوں نے واضح بیان دیا کہ ملک تباہ کردیں گے،اور وہ کررہے ہیں، مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی ، ہم کہتے ہیں دہشتگردی کو ختم کریں اور آپ کہتے ہیں ہم آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی مجموعی شرح پچھلےسال38 فیصد تھی، ہم کہتے ہیں آئیں مل کر بات کرتے ہیں آپ کہتے ہیں ملک گیر پہیہ جام کریں گے، بات کرو لیکن برباد مت کرو، سلجھاؤ ملک کو الجھاؤ نہیں، ہم نے کہا آؤ حکومت بنائیں آپ کہتے ہیں ہم نہیں بنائیں گے۔ مصدق ملک نے کہا کہ آج آپ اُدھم مچارہے وہ آپ اپنے بچوں کے مستقبل کے ساتھ ظلم کررہے ہیں ، ہمیں ہٹانا ہے ہٹادیں ،ملک ایسے ہی چلتا رہا تو برباد ہوجائے گا۔

اشتہار
Back to top button