وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرچیئرپرسن پنجاب ویمن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا ضلع خوشاب کا دورہ۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیررانا نے خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر ڈی سی آفس میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیررانا،ڈی پی او توقیر محمد نعیم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجاز احمد ملک،ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر خوشاب سعدیہ فیروز ملک کے علاوہ ہیلتھ، سوشل ویلفیئر، ریسکیو1122،وکلا ء اوردیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے چیئر پر سن پنجاب ویمن اتھارٹی کو ضلع میں ہونے والے ویمن پروٹیکشن کے کیسیز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ د ی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد، ہراسگی اور خواتین سے متعلق جنسی جرائم کو ضلع میں مکمل طور پر کنٹرول کیا جار ہا ہے۔
حنا پرویز بٹ نے کہاکہ حکومت پنجاب کے ویژن کو حقیقی معنوں میں عملی جامہ پہنانے کیلئے خواتیں شکایت کنندگان کی سہولت کیلئے آئی ٹی گریجویٹ لیڈیز پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کو تعینات کیا گیا ہے۔اجلاس کے اختتام پر چشمہ جہلم لنک کینال میں کشتی الٹنے کے افسوس ناک واقعہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کیلئے دعا ء مغفرت بھی کی گی۔
بعدازاں چیئرپرسن پنجاب ویمن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس کادورہ کیااور ڈی پی او توقیر محمدکے ہمراہ
گزشتہ ماہ خوشاب میں خاتون کے ہونے والے قتل کے واقعہ میں
ہونے والی تفتیش اور اب تک کی پیش رفت بارے ایک اجلاس کی صدارت کی۔
ڈی پی او نے چیئر پرسن پنجاب ویمن اتھارٹی کو خاتون کو گھربلا کر قتل کرنے کے کیس کی تفتیش بارے بریفنگ دی، اس موقع پر خاتون کے لواحقین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مکمل تعاون کر رہی ہے اور ہمیں انصاف کی امید ہے۔
چیئر پر سن پنجاب ویمن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کو ہر قسم کے استحصال اور ہراسانی سے محفوظ رکھنے کے لیے پوری طرح متحرک ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی عزت و حرمت کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔