رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، ملک بھر میں کل بروز جمعرات پہلا روزہ ہوگا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور ملک بھر میں کل بروز جمعرات پہلا روز ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ملک کے طول و عرض سے رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کی کئی شہادتیں موصول ہوئیں۔
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں کل پہلا روزہ ہوگا
