قومی
کےٹو سرکرنےکی مہم، پاک آرمی نے غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا
پاک آرمی نےکے ٹو سرکرنےکی مہم کے دوران مشکلات کے شکار غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیا گیا۔ریسکیو آپریشن میں ڈچ، سنگاپور اور ایکواڈور سے تعلق رکھنے والےکوہ پیماؤں کو ریسکیو کیا گیا۔
غیرملکی کوہ پیما کے مطابق کے ٹوسرکرنےکے دوران موسم کی خرابی کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی تھی، بروقت کارروائی میں طبی امداد فراہم کی گئی اور ہمیں ریسکیو کیا گیا۔غیر ملکی کوہ پیماؤں نے ریسکیو کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔