قومی
پاکستان اور ترکمانستان نے اپنے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان اور ترکمانستان نے اپنے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ بات آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ راسیت میریدو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سامنے آئی۔دونوں فریقوں نے قیادت کی سطح پر اعلیٰ سطح کے مذاکرات اور تبادلوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ قبل ازیں ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میردوو دفتر خارجہ پہنچے جہاں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔