بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری : بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی ٹیسٹ بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ  پاکستان کے بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کے ہیری بروک 3 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے اور انگلینڈ کے زیک کراؤلی 3 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے۔ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کیرئیر کا اختتام 8 نمبر رینکنگ پرکیا جب کہ شاہین آفریدی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

اشتہار
Back to top button