قومی
پاکستانی عوام نے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے، امریکا
امریکا نے زور دیا ہے کہ طالبان اس بات کو یقینی بنائیں کہ دہشتگرد حملے افغانستان سے نہ ہوں۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم طالبان پرزور دیتے رہتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دہشت گرد حملے افغان سرزمین سے نہ ہوں، طالبان کے ساتھ مذاکرات میں یہ بات ترجیح رہی ہے اور اب بھی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی عوام نے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستانی عوام، حکومت کیساتھ مشترکہ مفادات ہیں۔
میتھو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان بدستور ایک قریبی پارٹنر ہے، پاکستانی معیشت کی بہتری سمیت کئی اہم معاملات پر کام کرتے ہیں،آئی ایم ایف امداد اور اس سلسلے میں اصلاحات پر کئی بار بات کی ہے۔