بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد کی عدالت نے شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ نصیر آباد کے ایک مقدمے میں  شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے حکم دیا کہ شیر افضل مروت کو گرفتار کرکے 30 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ شیر افضل مروت پر ٹھلیاں موٹروے انٹرچینج کے قریب پلاٹ پر بغیر منظوری کے تعمیرات کرنےکا الزام ہے۔

اشتہار
Back to top button