بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

آئی ایم ایف سے معاہدہ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز دن کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1362 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 81306 کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہد طے پایا تھا جس کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کو 37 ماہ کے دوران 7 ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا، پاکستان کو قرض فراہمی کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔

اشتہار
Back to top button