بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پیرس اولمپکس 2024ء، پاکستان کا 7 رکنی دستہ صرف تین ایونٹس میں شرکت کریگا

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 26 جولائی سے شروع ہونے والے XXXIII سمر اولمپک گیمز پاکستان نے شرکت کرنے والی قومی کھلاڑیوں کے دستے کااعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق پاکستان پیرس اولمپک مقابلوں میں ایتھلیٹکس، شوٹنگ اور تیراکی کے مقابلوں میں شرکت کریگا، ان مقابلوں میں پاکستانی دستہ صرف 7 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا۔

ایتھلیٹکس میں پاکستان کی نمائندگی ارشد ندیم  جیولن تھرو اور فائقہ ریاض  100 میٹر میں کرینگی، تیراکی میں محمد احمد درانی 200 میٹر فری اسٹائل اور  جہانارا نبی  200 میٹر فری اسٹائل میں حصہ لینگے، شوٹنگ مقابلوں میں غلام مصطفیٰ بشیر 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل،  گلفام جوزف10 میٹر ایئر پسٹل، 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم اور  کشمالہ طلعت 10 میٹر ایئر پسٹل، 25 میٹر پسٹل، 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں جلوہ گر ہونگی۔ محمد شفیق شیف ڈی مشن ہونگے جبکہ جاوید شمشاد لودھی ڈپٹی شیف ڈی مشن ہونگے، زینب شوکت ایڈمن آفیشل ہونگی، کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز 19 سے 24 جولائی تک مختلف گروپس میں روانہ ہوں گے اور اپنے مقابلوں کے اختتام کے بعد مختلف گروپس میں واپس آئیں گے۔ارشد ندیم اور جہانارا نبی26 جولائی کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے پرچم بردار کے طور پر نمائندگی کریں گے۔

اشتہار
Back to top button