قومی
توشہ خانہ نیا ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانے کے نئے ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے جسمانی ریمانڈ منظور کیا، دونوں کو 20 جولائی کو دوبارہ پیش کیا جائے گا۔قبل ازیں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی تھی،
عمران خان اور اہلیہ کے وکلا ایڈووکیٹ چوہدری ظہیر عباس اور عثمان گل عدالت بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔یاد رہے کہ آج وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔